11 جون 2013 - 19:30
عام شہریوں کے گھروں پر حملے/ ۶۰ شیعہ شہید

شام کے صوبہ دیر الزور کے علاقے ’’ حطلہ‘‘ میں گزشتہ روز تکفیری دھشتگردوں نے حملہ کر کے اس علاقے کے رہنے والے ۶۰ عام شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔

ابنا: اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ دیر الزور کے علاقے ’’ حطلہ‘‘ میں گزشتہ روز تکفیری دھشتگردوں نے حملہ کر کے اس علاقے کے رہنے والے ۶۰ عام شہریوں کو شہید کر دیا ہے شہید ہونے والوں کا تعلق شیعہ مذہب سے تھا۔حملے کی زد میں آنے والے عام شہریوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے اسلحہ اٹھا کر دھشتگردوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجہ میں ۱۰ تکفیری دھشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں کی طرف سے کئے گئے اس حملہ کے بعد علاقے کی شیعہ آبادی اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکان کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ تکفیری دھشتگردوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار شام کے دیگر شیعہ نشین علاقوں پر حملے کر کے دسیوں افراد کو شہید کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲